سوانڈر کے بارے میں
تعطیل ،ہمارے مہمانوں کے لئے کیا معنی رکھتی ہے اس کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے اور اس معاملے میں آپ ہماری طرف سے بھر پور اور تسلی بخش خدمات کی فراہمی پریقین رکھ سکتے ہیں۔ سوانڈر کمپنی کے ترکیہ، یونان، ویت نام، تھائی لینڈ میں واقع 8 ہوٹل اور زیارت گاہیں نہ صرفکیوبا پر سکون اور آرام دہ اقامت کے مواقع فراہم کرتی ہیں بلکہ آپ کو اپنےگھرسے کوسوں دورگھرجیسا ماحول فراہم کرتی ہیں۔ سوانڈور گروپ عالمی سطح پر ایوارڈ یافتہ ہوٹل گروپ ہے جو بیک وقت 5ممالک میں سوانڈور ہوٹلز اور اقامت گاہوں کے ذریعے مناسب اجرت پر آرام دہ رہائش کے امکانات پیش کر رہا ہے۔ PGS Hotels, Dessole Resorts & Hotels اور Woovo Hotels. پی جی ایس، ڈیسول ہوٹلز اور اقامت گاہوں کے علاوہ وُووُو ہوٹلز سوانڈور گروپ کے ذیلی نام اور ادارے ہیں ان اقامت گاہوں اور ہوٹلز کا مقصد صرف اور صرف عمد ہ خدمت پیش کرنا، خدمت کے شعبہ میں اعلی اخلاقی اقدار کا قیام اور مہمانوں کی بھرپور ممنونیت ہے۔ کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کی پالیسی/حفظان میعار کے اصول 20.10.2020 ہمارا بنیادی مقصد ، اپنے ترقی پسند،متواضع اور جدت پسند تنظیمی ڈھانچے سے صارفین کو مطمئن کرنے کے لئے اپنی مصنوعات اور خدمات کو معیاری، اختراعی، محفوظ، صحت مند، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اور ماحول دوست انداز میں اور قابل اطلاق قانون سازی کے دائرے میں پیش کرنا ہے ۔ اس مقصد کے حصول کے لیے،: • • ہم اس بات کو یقینی بنانے کاکہ ہمارا انتظامی نظام، قابل اطلاق ضوابط اور دیگر تقاضوں کی تعمیل میں مسلسل بہتر ہو رہا ہے، • • خام مال کی فراہمی سے لے کر مہمانوں کو اپنی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی تک کے تمام مراحل کے دوران حفظان خوراک اور حفظان صحت کے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کرنے کا ، • • اپنے ملازمین کو متحرک رکھ کر اور انہیں کام کا ایک صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرکے ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ بہتری میں حصہ ڈالنے کا، • • اپنے مہمانوں، ملازمین اور کاروباری شراکت داروں کے تاثرات پر توجہ دینے کا اور اپنی مصنوعات اور خدمات کے معیارکو مسلسل بہتر بنانے کا، • • توانائی اور قدرتی ذرائع کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کااور اپنے فضلے کو کنٹرول میں لا کر منبع پر ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کو روکنے کے لیے کوششیں کرنےکا عزم کرتے ہیں۔ اولین مقصد ہمارا اولین مقصد اپنی مصنوعات کے معیار اور مہمانوں کے اطمینان کو اعلیٰ ترین سطح پر لا کر اور مسلسل بہتری کی پالیسیوں کو لاگو کرکے سیاحت کے شعبے میں ایک سرکردہ اور پسندیدہ نام بننا ہے۔ ہدف ہمارا ہدف اپنےمہمانوں کی اطمینان پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خدمت برائے خدمت کی ذہنیت کے ذریعے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئےاس شعبے میں قابل اعتماد خدمات پیش کرنا ہے ۔